امریکہ (رپورٹس)

بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا میں جلسہ یومِ مسیح موعود

(توصیف احمد ریحان۔ سیکرٹری اشاعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا)

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سےجماعت احمدیہ بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۳ء کو بریڈ فورڈ کمیونٹی سنٹر میں جلسہ یوم مسیح موعودؑمنعقد کرنے کی توفیق ملی ۔

جلسہ کے آغاز سے قبل بریڈ فورڈ شہر میں جماعت احمدیہ کی مسجد خریدے جانے سے متعلق ایک پریزینٹیشن پیش کی گئی۔ پھر نماز مغرب ادا کی گئی اور شاملین کے لیے افطاری کا بندوبست کیا گیا۔

جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم مع انگریزی و اردو ترجمہ سے ہوا۔ نظم کے بعد خالد منہاس صاحب مربی سلسلہ کینیڈا نے صداقت حضرت مسیح موعودؑ کے بارے میں مختلف واقعات پیش کیے۔جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعدنماز عشا اور نماز تراویح ادا کی گئی۔

اس جلسہ میں ۱۶۷؍ افراد شامل ہوئے جن میں ۷۸؍ خدام، اطفال اور انصار، ۶۸؍لجنہ ممبرات اور ناصرات اور ۲۱؍بچے شامل ہیں جبکہ ۲۶؍ فیملیز اس جلسہ میں آن لائن شامل ہوئے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button