یورپ (رپورٹس)
جلسہ یومِ مسیح موعود واقفینِ نو رشیا
محض خداکے فضل سے رشیا میں مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۳ء بروزجمعرات واقفین نو کے لیے جلسہ ’’یومِ مسیح موعودؑ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
جلسہ میں واقفینِ نو کی جانب سے تلاوت قرآن کریم، حدیث، قصیدہ، نظم، اقتباسات حضرت اقدس مسیح موعودؑ اور تقاریر کی گئیں آخر پر سید عطاء الواحد رضوی صاحب مبلغ انچارج رشیا نے دعا کروائی۔ جلسہ کی حاضری ۳۴؍ رہی۔ الحمدللہ