ارشادِ نبوی
جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو
عَنْ اَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ وَاَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُھَا وَ خَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ۔
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے مجھے فرمایا جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اگر کوئی برا کام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو یہ نیکی اس بدی کو مٹادے گی اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔
(ترمذی کتاب البر والصلۃ باب ما جاء فی معاشرۃ الناس)