ریجنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ کدگو، برکینا فاسو
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجلس خدام الاحمدیہ ریجن کدگو کو مورخہ ۴و ۵؍مارچ ۲۰۲۳ء کو اپنا ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
اجتماع کی افتتاحی تقریب مورخہ ۴؍مارچ سہ پہر تین بجے محترم Mamoudou Diallo صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد انہوں نے خدام کو علمی معیار بلند کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ آخر پر خاکسار نے اجتما ع کا مقصد اورخدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی اور دعا کروائی۔ بعد ازاں ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
اِمسال اجتماع کا موضوع ’’مذاہب کے درمیان امن اور ہم آہنگی۔ برکینا فاسو میں بد امنی کے تناظر میں‘‘ رکھا گیا۔ اس موضوع پر نماز مغرب و عشاء کے بعد مفصّل مضمون پڑھا گیا، جو محترم Yodha Zacharie معتمد خدام الاحمدیہ نے پیش کیا۔ اس کے بعد رات کا کھانا پیش کیا گیا۔ رات 8:45پر علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
۵؍مارچ کے دن کا آغاز اجتماعی نماز تہجد سے کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد درس دیاگیا اور اس کے بعد فٹ بال کے فائنل میچز کروائے گئے۔ بعد ازاں ناشتہ پیش کیا گیا اور اختتامی تقریب کی تیاری کی گئی۔
اختتامی تقریب بھی نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کے بعد اجتماع کی رپورٹ پیش کی گئی۔اس کے بعد پوزیشن لینے والے خدام میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ دعا کے ساتھ اس اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کی کل حاضری ۸۰؍ رہی جن میں ریجن کے سخت سیکیورٹی حالات کے باوجودریجن کی چھ مجالس کے ۶۹ خدام و اطفال اور ۱۱ مہمانان کرام شریک ہوئے۔دیگر غیر از جماعت مہمانان کے علاوہ R’’Regional Director of Center Ouest For Youth Mr Alain Bamouni‘‘i قابل ذکر ہیں۔
(رپورٹ: سعادت احمد۔ ریجنل مبلغ کدگو)