افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین گھانا میں تقریب یوم آزادی گھانا

مورخہ ۶؍مارچ ۲۰۲۳ء کو جامعۃ المبشرین میں گھانا کا یوم آزادی منایا گیا۔صبح آٹھ بجے طلبہ جامعۃ المبشرین کے میدان میں قطار وار کھڑے تھے۔ مہمان خصوصی مکرم طاہر احمد ظفر صاحب مدرس جامعۃ المبشرین نے گھانا کا جھنڈا لہرایا اور دعا کروائی۔ جس کے بعد جامعہ ہال میں عزیزم ابوبکر امباکے(سینیگال) نے تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔ گھانا کے معلم عبد المجید علی صاحب نے ’’حب الوطن من الایمان‘‘ پر درس دیا۔ سینئر پریفیکٹ عزیزم حکیم کمال الدین نے گھانا کا عہد پڑھا۔پھر گھانا اور دس دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے(جن میں مدرسۃ الحفظ کے طلبہ بھی شامل ہیں) یکے بعد دیگرے اپنے اپنے ملک کے قومی ترانے مترنم آواز سے پڑھے۔ جامعہ کے ایک استاد لیبیا سے ہیں چنانچہ انہوں نے لیبیا کا قومی ترانہ پڑھا۔ آخر پر پاکستان کا ترانہ بھی ٹی وی پر چلایا گیا۔ مہمان خصوصی نے نصائح کیں اور اختتامی دعا کروائی۔طلبہ نے جامعہ سے ایکرافو تک مارچ پاسٹ کیا۔ بعد ازاں اساتذہ اور طلبہ کو ریفریشمنٹ پیش کی گئیں۔

(رپورٹ : رضوان کوثر۔ استاذ جامعۃ المبشرین)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button