افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماعات مجلس انصار اللہ برکینافاسو

ریجن بوبو جلاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال ۲۸تا ۲۹؍جنوری مجلس انصار اللہ بوبو جلاسو کو اپنا ریجنل اجتماع مجلس باما (Bama) میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پہلے دن گیارہ بجے تمام انصار اجتماع گاہ میں جمع ہوئے۔ افتتاحی تقریب زیر صدارت مکرم بگایوگو عمر صاحب (نمائندہ صدر مجلس انصار اللہ برکینافاسو) تلاوت قرآن سے شروع ہوئی۔اس کے بعد عہد انصار اللہ دہرایا گیا اور قصیدہ پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب اور نماز ظہر وعصر کے بعد ورزشی مقابلے منعقد کیے گئے۔ نماز مغرب و عشاء کے بعد علمی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اگلے روز کی کارروائی کا آغاز نماز تہجد سےہوا۔اس کے بعد نماز فجر اور درس ہوا۔ ناشتہ کے بعد ساڑھے آٹھ بجے اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اجتماع میں ڈیڑھ سو کے قریب انصار شامل ہوئے جبکہ کل بارہ مجالس کی نمائندگی ہوئی۔ اجتماع میں گورنمنٹ کے بعض افراد اور غیر احمدی دوست بھی شامل ہوئے۔

(رپورٹ: حسن جنگانی۔ مبلغ سلسلہ بوبو جلاسو)

ریجن Koupela۔کوپیلا

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍مارچ ۲۰۲۳ء کو برکینافاسو کے ریجن کوپیلا کو اپنا پہلاریجنل اجتماع انصار اللہ منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک

اس پہلے اجتماع میں ۸مختلف مقامات سے ۲۵انصار، ۷خدام اور ۱۰غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی توفیق پائی۔ دوران اجتماع چھ علمی اور چار ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

بعد از نماز ظہروعصر ایک تبلیغی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جو کہ لوکل زبانMoore(مورے)میں ہوئی جس کے بعد احباب کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

دوران اجتماع صدر صاحب مجلس انصار اللہ برکینافاسو کے نمائندہ کے طور پر ریجنل مشنری مکرم سید حمادرضا صاحب کو اجتماع کی صدارت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ اختتامی تقریب میںتقسیم انعامات، نصائح اور دعا کے بعد اس ایک روزہ اجتماع کی کارروائی مکمل ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک

(رپورٹ: ودراگو یوسف (Ouedraogou Youssouf)۔ منتظم اعلیٰ اجتماع )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button