حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
اللہ تعالیٰ بیوگان کو دوبارہ رشتہ کرنے کی اجازت دیتا ہے
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ تو بیوگان کو یہ اجازت دیتا ہے کہ بیوہ ہونے کے بعد، اگر کسی کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کے بعد، جو عدت کا عرصہ ہے، چار مہینے دس دن کا، وہ پوراکرکے اگر تم اپنی مرضی سے کوئی رشتہ کرلو اور شادی کرلو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ کوئی ضرورت نہیں ہے کسی سے فیصلہ لینے کی یا کسی بڑے سے پوچھنے کی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ معروف کے مطابق رشتے طے کرو۔ معاشرے کو پتہ ہو کہ یہ شادی ہو رہی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
(خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴؍ دسمبر ۲۰۰۴ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل ۷؍جنوری۲۰۰۵ء)