ارشادِ نبوی
ایمان باللہ پر استقلال کے ساتھ قائم رہو
حضرت سفیان بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰﷺ سے سوال کیاکہ مجھے اسلام کی کوئی ایسی بات بتائیں کہ اس کے بعد مجھے کسی اَور سے پوچھنے کی ضرورت نہ ہویعنی میری پوری تسلی ہو جائے۔ آنحضور ﷺ نے جواباً فرمایا کہ تم اللہ پر ایمان لانے کے بعد اس بات پر پکے ہو جاؤ اور اس ایمان باللہ پر استقلال کے ساتھ قائم رہو۔
(مسلم کتاب الایمان باب جامع اوصاف الاسلام)