ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 136)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

فرمایا: ’’مومنوں کے تین طبقے ہیں :ایک وہ جو ٹھوکر کھانے کے لائق ہوتے ہیں۔دوسرے وہ جو میانہ رو۔کسی ٹھوکر سے بچتے اور ڈرتے رہتے ہیں۔تیسرے وہ جو ہر ایک ٹھوکر سے ایسے بچ کر نکل جاتے ہیں جیسے سانپ اپنی کینچلی سے۔وہ ہر ایک خیر کے لئے دوڑتے اور ہر ایک شر سے بھاگتے ہیں۔

جن لوگوں نے اپنے تزکیہ کا خیال نہیں کیا وہ بالضرور بے پردگی سے ٹھوکر کھا سکتے ہیں۔ عورتوں کو ان سے پردہ کرنا چاہیے۔مثل مشہور ہے۔؂خرِ بستہ بہ گرچہ دزد آشنا است۔‘‘ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ۴۵۲-۴۵۳ایڈیشن۱۹۸۴ء)

تفصیل: اس حصہ ملفوظات میں فارسی کی یہ ضرب المثل۔ خَرِبَسْتِہْ بِہْ گَرْچِہْ دُزْد آشِنَااَسْت آئی ہے، جس کا اردو ترجمہ ہے: اگرچہ چور سے جان پہچان ہو پھربھی گدھے کو باندھ کررکھنا بہتر ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button