افریقہ (رپورٹس)
برکینا فاسو: واگادوگوجیل میں ادویات اور خوارک کی فراہمی
برکینا فاسو میں خدمتِ خلق کے تحت رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مورخہ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو واگادوگو کی جیل کا دورہ کیاگیا۔ یہاں جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کوجو بھی امداد پہنچانی ہو وہ جیل حکام کے ذریعہ پہنچائی جاتی ہے براہ راست قیدیوں تک رسائی نہیں ہوتی۔ چنانچہ متعلقہ حکام کو تحریری طور پر مطلع کرنے کے بعد مقررہ دن جماعت احمدیہ کا وفد تمام قیدیوں کے لیےتیار کھانااور ایک مناسب مقدار میں ادویات لے کر جیل پہنچا۔ وہاں موجود افسران نے سامان وصول کیا اوراس احسن اقدام پر جماعت احمدیہ کاشکریہ ادا کیا۔ ادویات کی وصولی کی رسید دی گئی جو جیل میں موجود ڈسپنسری میں جمع ہوگئیں اور تیار کھانا انتظامیہ کی زیر نگرانی قیدیوں تک پہنچا دیا گیا۔ مجموعی طو رپرکھانے کے ۲۵۵پیکٹ مہیا کیے گئے۔ جبکہ چار لاکھ فرانک سیفا کی ادویات فراہم کی گئیں۔