ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے نبی،پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُهُ فِي الْجِهَادِ، فَقَالَ: أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟، قَالَ: نَعَمْ،
قَالَ:فَفِيْهِمَا فَجَاهِدْ۔
(صحيح مسلم۔ کتاب البر و الصلة و الآداب، باب بر الوالدین حدیث نمبر 6504)
رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور آپ ﷺ سے جہاد پر جانے کی اجازت چاہی۔ آپﷺنے فرمایا: ’’کیا تیرے ماں باپ زندہ ہیں؟‘‘ وہ بولا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تَو تُو اُن ہی میں جہاد کر۔‘‘(یعنی اُن کی خدمت کر۔)