برکینا فاسو میں رمضان المبارک اور عید کے موقع پر سرگرمیاں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ برکینا فاسو کو ہر سال رمضان میں خاص طور پر تربیتی اور سماجی پروگرام منعقد کرنے کی تو فیق ملتی ہے۔امسال بھی ملک بھر کی جماعتوں میں نمازِ تراویح، دروس القرآن و تفسیراور مجالس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔ ریڈیو پر مختلف تعلیمی وتربیتی پروگرامز جاری رہے۔ ان کے علاوہ دیگر مساعی کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔
واگا ڈوگو: رمضان المبارک کے مہینہ میں پانچ ہزار کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ جیل میں ۲۵۵؍ افراد میں کھانے کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ جماعتی ہسپتال کی طرف سے دوائیاں بھی دی گئیں جن کی لاگت چار لاکھ فرانک تک تھی۔نیز Pissy جماعت کے قریب ایک ہسپتال میں ستّر بیماروں تک عید کے تحائف پہنچائے گئے۔سارے رمضان میں مشن میں افطاری کا انتظام کیا گیا جس سے سینکڑوں افراد نے فائدہ اٹھا یا۔ عید الفطر کی نماز بستان مہدی میں ادا کی گئی۔جہاں ۹۴۵؍ خواتین و حضرات عید کی نماز میں شامل ہوئے۔اس کے علاوہ Kouratenga میں ۱۵۵؍ افراد اور Talfmenga میں ۵۲؍ حضرات شامل ہوئے۔
ددگو ریجن: ددگو ریجن میں خاص طور پر پندرہ سو تبلیغی اور تربیتی پمفلٹ اور پانچ صد کی تعدادمیں رمضان کیلنڈر تقسیم کیے گئے۔ رمضان کے مہینہ میں ریڈیو پر سوال وجواب کا مقابلہ بھی کروایا گیا اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ عید کے موقع پر اٹھارہ فیملیز کو راشن دیا گیا،نیز تیس افراد کو عید کی مناسبت سے نئے کپڑے خرید کردیے گئے۔ عید کے حوالے سے سترہ جماعتوں اور بارہ مقامات میں عیدی تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ ۵؍ مہاجرین،دس طلبہ،تیرہ دیگرافراد کو عید کے تحائف دیے گئے۔ عید کے موقع پر قیدیوں کو عید کی خوشی میں شامل کرنے کے لیے ایک بکرے کا تحفہ دیا گیا۔اس کے علاوہ ہسپتال میں پچاس مریضان میں پھلوں پر مشتمل پیکٹ،(جن میں آم،کیلے،سیب،مالٹا،بسکٹ،کھجوراور ایک صابن شامل تھا )تقسیم کیے گئے۔ریجن کی سترہ جماعتوں میں عید کے اجتماع ہوئے۔
بانفورہ ریجن:سولہ جماعتوں کے چھ صد افراد میں عیدی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ جیل میں سو قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔نیز پندرہ احباب جماعت میں نقد عیدی تقسیم کی گئی۔ پورے ملک میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ چنانچہ بانفورہ ریجن میں بھی ایک بڑی تعداد مختلف گاؤں سے ہجرت کر کے شہر میں آگئی ہے۔چنانچہ عید کے موقع پر دوصد مہاجرین میں عیدی تقسیم کی گئی۔ایک جماعتی وفد نے پانچ افراد کی تیمارداری کی اور انہیں عید کے تحائف دیے۔عید کے دن عید ملن پارٹی میں پچاس افراد شامل ہوئے۔
فادا ریجن: دو پرائیویٹ ریڈیوز پر بھی رمضان کے حوالے سے پروگرام کیے گئے۔اس سال آٹھ جماعتوں میں ۵۰۰ خاندانوں تک عید کے تحائف پہنچائے گئے۔ دو جماعتوں میں ۳۶۰؍ افراد نمازِعید میں شامل ہوئے۔
کوپیلا ریجن: کوپیلا ریجن میں بھی رمضان میں مہاجرین اور دیگر فیملیز میں جماعت کی طرف سے تحائف تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر لجنہ اماء اللہ کوپیلا کی طرف سے تیس لیکوئڈ صابنوں کی بوتلیں تیار کی گئیں جو پانچ ہسپتالوں میں تقسیم کی گئیں۔دو جماعتوں اور پانچ مقامات کے چالیس خاندانوں میں چینی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔اس طرح دو جماعتوں میں عید کے دن کھانا پکانے کے لیے دو سو افراد میں چاول تقسیم کیے۔عید کی نمازوں میں تین جماعتوں میں چارسو افراد شامل ہوئے۔ ایک جماعتی وفد نے بڑے اماموں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کے تحائف دیے گئے۔
بوبوریجن: اس سال ۱۹۰؍ خاندانوں کے دوہزار افراد تک عید کے تحائف پہنچائے گے۔ عید کی نماز انیس جماعتوں میں ادا کی گئی۔
ٹینکوڈوگو ریجن: انصار اللہ کی طرف سے جیل کا وزٹ کیا ایک بوری چاولوں کی دی گئی۔اس کے علاوہ خدام الاحمدیہ نے ہسپتال میں مریضان کی تیمارداری کی اور پینتیس مریضان کو پھلوں کے پیکٹ پیش کیے پچاس خاندانوں میں چینی تقسیم کی گئی اور۱۹۵؍ افراد میں چاول تقسیم کیے گئے۔ ۷جماعتوں میں عید کی نماز میں ۱۲۰۰؍ خواتین و حضرات شامل ہوئے۔
کایا ریجن: رمضان میں ہسپتال میں مریضان کی تیمارداری کی گئی اور پچاس مریضان میں پھل کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔کایا مشن میں روزانہ افطاری کا انتظا م کیا جاتا رہا نیز دو اجتماعی افطاریاں کروائی گئیں۔اس کے علاوہ شہر میں تین پروگرام پانی اور کھجوریں تقسیم کرنے کے کیے گئے جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔ عید کی مناسبت سے ۳۶۴؍ خاندانوں تک چینی۱۶۶؍ خاندانوں کو چاول کے تحائف دیے گئے۔ ۸ لجنہ ممبرات کو جوتے اور سات خدام کو عید کے کپڑے لے کر دیے گئے۔ سولہ خاندانوں کو گھی اور صابن وغیرہ کا راشن دیا گیا۔ عید کی نماز پانچ جماعتوں میں پڑھی گئی۔
پو ریجن: انتیسویں رمضان کی رات کو تبلیغ کا پروگرام منعقد کیا گیا اور اگلے دن تہجد کا پروگرام رکھا گیا جس میں نوے افراد شامل ہوئے۔عید کی مناسبت سے پندرہ جماعتوں میں چینی تقسیم کی گئی۔نیز پانچ لوکل چیفس کو عید کے تحائف دیے گئے۔ایک اجتماعی افطاری کی گئی جس میں پچاسی افراد شامل ہوئے۔
کدگو ریجن : روزانہ مشن میں افطاری کا انتظام کیا جاتا جس میں تقریباً پچاس افراد شامل ہوتے رہے۔اس کے علاوہ بس سٹاپ پر ایک افطاری کا انتظام کیا گیا جس میں پانی،کھجوراور لوکل مشروب تقسیم کیا گیا۔ عید کے موقع پر ریجن کی آٹھ جماعتوں میں عیدی تقسیم کی گئی جس سے ۴۲۵؍ خاندان مستفید ہوئے۔دس مہاجر خاندانوں کو کپڑے،چاول تقسیم کیے گئے۔ عید کی نماز کے بعد بچوں میں ریفریشمنٹ کے ۱۵۰ پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ۷ جماعتوں میں عید کی نماز ادا کی گئی جن میں ۱۲۵۰؍ افراد شامل ہوئے۔
لیو ریجن :ریجنل مشن میں روزانہ افطاری کا انتظام کیا جاتا رہا۔جس میں روزانہ پچاس تک افراد شامل ہوتےرہے۔ عید کی مناسبت سے تمام جماعتوں میں چینی تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ ہسپتال،جیل اور سیکیورٹی کے اداروں میں بھی عید کے تحائف پیش کیے گئے۔عید کی نماز تمام جماعتوں میں ادا کی گئی اور بعد ازاں بچوں میں ریفریشمنٹ کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
گاوا ریجن: اسّی افراد میں چینی کے پیکٹ،ساٹھ افراد میں چاول اور اسّی افراد میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔رمضان کے مہینہ میں سات تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے،جن میں ۲۰۷؍ افراد شامل ہوئے۔سولہ حکومتی افسران میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔