یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود مجلس انصارللہ وانڈزورتھ ٹاؤن، یوکے

مجلس انصارللہ وانڈزورتھ ٹاؤن نے ۲۱؍مارچ۲۰۲۳ء بروز منگل شام ساڑھے چھ بجے جلسہ یوم مسیح موعودؑ اور تربیتی فورم کا انعقاد کیا۔ اس جلسے میں انصار کے ساتھ ساتھ ان کی فیملیز، خدام، اطفال لجنہ ممبرات اور ناصرات نے بھی بھرپور شمولیت کی اور کل حاضری ساٹھ رہی۔ الحمد للہ

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد منصور احمد صاحب نے رشتہ ناطہ کے موضوع پر ایک تربیتی تقریر کی جس میں سامعین کے سامنے رشتہ ناطہ کے حوالے سے اسلامی تعلیم قرآن کریم، احادیث اور خلفائے سلسلہ کے ارشادات کی روشنی میں بہت عمدہ پیرائے میں پیش کی گئیں۔ بعد ازاں مربی سلسلہ داؤد احمد عابد صاحب نے سورۂ جمعہ کی پہلی پانچ آیات کے حوالے سے حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کے متعلق پیشگوئی اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے آخرین کے متعلق استفسار اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور حدیث کا تذکرہ کیا۔ عطاءالاعلیٰ ظفر صاحب نے اس خطاب کا مختصراً انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ بعد ازیں خاکسار نے تمام احباب جماعت کاشکریہ ادا کیا اور چند گزارشات پیش کیں۔بعدازاں ناظمِ اعلیٰ انصار اللہ طاہر ریجن وحید احمد صاحب نے انصار کے سامنے چند گزارشات پیش کیں اور بعد از دعا یہ پروگرام بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا اور بعد میں رات کا کھانا تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم مجلس انصار اللہ وانڈس ورتھ ٹاوٴن، یوکے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button