امریکہ (رپورٹس)
درس القرآن حلقہ وان نارتھ، کینیڈا
کینیڈا کی وان امارت کے حلقہ وان نارتھ نے رمضان المبارک کے دوران مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۳ء کو ویلور ولیج کمیونٹی سنٹر میں درس القرآن کا انتظام کیا۔
پروگرام شروع ہونے سے پہلے نماز عصر باجما عت ادا کی گئی۔ اس درس کے لیے عبد الرشید انور صاحب مشنری انچارج کو دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت ۱۳۵ کی تفسیر بیان کی۔ اس کے علاوہ ’’عائلی مسائل‘‘ سے متعلق احادیث مبارکہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلا م اور خلفائے احمدیت کے اقتباسات بھی پیش کیے۔
درس وقت افطار سے چند منٹ قبل ختم ہوا۔ افطار کے بعد نما ز مغرب ادا کی گئی۔ جس کے بعد افراد جماعت کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس اجلاس کی مجموعی حاضری ۲۶۰؍ تھی۔
(رپورٹ: شعبہ اشاعت وان نارتھ، کینیڈا)