امریکہ (رپورٹس)

مسجد مسرور ساؤتھ ورجینیا، امریکہ میں افطاری کے موقع پر مختلف مذاہب کے نمائندگان کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍اپریل ۲۰۲۳ء کو امریکہ کی ساؤتھ ورجینیا جماعت نے افطاری منعقد کی جس میں مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پراسّی سے نوّے مہمان حاضر ہوئے اور پانچ صد احمدی احباب شامل ہوئے۔

پروگرام کے آغاز میں صدر جماعت ساؤتھ ورجینیا تنویر ظفر صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ہی صدر صاحب نے واضح کیا کہ اس پروگرام کا مقصد بٹی ہوئی دنیا میں اتحاد پیدا کرنا اور ساتھ رہنے والے لوگوں سے محبت کا تعلق پیدا کرنا ہے۔ بعد ازاں شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ نے سورة الفاتحہ اور سورة البقرہ کی چند آیات کی تفسیر بیان کی۔ مربی صاحب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کو سمجھنے کے لیے سورة فاتحہ کا مطالعہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ نیز اس سورة میں خدا تعالیٰ کی بیان کردہ صفات پر کچھ روشنی بھی ڈالی۔ آخر پر مربی صاحب نے سب سامعین کو تلقین کی کہ اب ہمیں مل کر امن پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اس کے لیے محبت ، بھائی چارا ، صبر اور مخلوق سے ہمدردی کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد بعض مہمانوں نے تقاریر کیں۔ کئی مہمانوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ۲۰۱۸ء کے دورہ امریکہ کا ذکر کیا جس کے دوران حضور نے مسجد مسرور کا افتتاح فرمایا تھا۔

جیریمی سپائک نے کہا کہ پچھلی مرتبہ مجھے حضور انور کے ساتھ کھانا کھانے کا موقع ملا۔ آپ کا امن اور محبت کا پیغام بہت شاندار تھا۔

مہمانوں کی تقاریر اذان کے وقت ختم ہوئیں۔ مغرب کی نماز کے بعد سب نے کھانا کھایا۔بعد ازاں نماز عشا٫ و نمازتراویح ادا کی گئیں۔

(رپورٹ:ذیشان احمد۔ لوکل سیکرٹری اشاعت)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button