پومپوسو (Pomposo) اشانٹی ریجن گھانا میں خوبصورت مسجد کا افتتاح
گھانا کے Pomposoضلع Obuasi اشانٹی ریجن میں۹؍فروری ۲۰۲۳ء کو مکرم نور محمد بن صالح صاحب امیر و مشنری انچارج گھانا نے ایک نئی مسجد کاافتتاح کیا۔ تقریب میں مقامی چیف، ابواسی چیف، مقامی غیر احمدی امام الحاج یوسف صاحب،الحاج حسن چیف مسلم ائمہ اور دیگر کئی معززین علاقہ بھی شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں حسب روایت جملہ معززین کا تعارف کروایا گیا جنہوں نے اپنے مختصر پیغامات دیے۔ بعد ازاں سابق ہیڈماسٹرFomenaفومینا سکول الحاج احمد کوامے بواچے نے بھی مختصر تقریر کی۔
بعدہ مکرم امیر صاحب نے مساجد کی اہمیت و تعمیر کعبة اللہ کے مقاصد پر قرآن و حدیث اور تاریخی واقعات کی روشنی میں تقریر کی۔ علاوہ ازیں آپ نےاسلام کی پرامن تعلیم پیش کی ۔ مکرم امیر صاحب نےالحاج کوامے احمد بواچے صاحبAhmed Kwame Boakyeاور ان کے بیٹے احمد اڈاڈے کا خصوصاً شکریہ ادا کیا جنہوں نےاس خوبصورت مسجد کی تعمیر کے اخراجات برداشت کیے۔ آپ نے جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی چیفس کا بھی شکریہ ادا کیا جن کےتعاون سے اس جگہ مسجد تعمیر کی گئی ہے۔
اس مسجد میں چار سو نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ تقریباً پونے پانچ بجے نماز ظہر و عصر سے قبل مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور نمازوں کے بعدجملہ حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا۔
مقامی میڈیا نےدی نیز دی کرونیکل The Chronicle نے اپنی ۱۲؍فروری کی اشاعت میں اس تقریب کی خبر باتصویر اس کو دیا۔
(رپورٹ: احمد طاہر مرزا ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)