ارشادِ نبوی
یہ چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا
حضرت عبداللہ بن سلامؓ روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے، تو لوگ آپؐ کا استقبال کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے اور یہ صدائیں بلند ہونے لگیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں۔ اللہ کے رسولﷺ تشریف لے آئے ہیں۔ مَیں بھی لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کو دیکھنے کے لیے آیا۔ جب میری نظر آپؐ کے چہرہ مبارک پرپڑی تو مَیں اس نتیجے پر پہنچا کہ آپؐ کا چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا۔
(ترمذی کتاب صفۃالقیامۃ والرقائق والورع عن رسول اللہؐ باب نمبر ۴۲)