کلام حضرت مسیح موعود ؑ
اَے یارِ اَزل بسں است رُوئے تو مرا
(منظوم فارسی کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام)
اَے یارِ اَزل بسں است رُوئے تو مرا
بہتر زِ ہزار خلد کُوئے تو مرا
اے خدائے لم یزل میرے لئے تیرا چہرہ کافی ہے اور تیری گلی میرے لئے ہزار جنتوں سے بڑھ کر ہے
از مصلحتے دِگر طرف بِینم لیک
ہر لحظہ نگاہ ہست سوئے تو مرا
میں کسی مصلحت کی وجہ سے اَور طرف دیکھ لیتا ہوں ورنہ ہر وقت میری نظر تو تیری ہی جانب لگی ہوئی ہے۔
بر عزّتِ من اگر کسے حملہ کند
صبر است طریق ہمچو خوئے تو مرا
اگر کوئی میری عزت پر حملہ کرتا ہے تو تیری عادت کی طرح میرا طریقہ بھی صبر ہے
من چیستم و چِه عزتم ہست مگر
جنگ است زِ بہر آبروئے تو مرا
میں کون ہوں اور میری کیا عزت ہے لیکن تیری عزت کی خاطر یہ میری جنگ ہے
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۵۳)