ارشادِ نبوی
امت مسلمہ کوایک تنبیہ
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عنقریب ایسا زمانہ آئے گا کہ نام کے سوا اسلام کا کچھ باقی نہ رہے گا، الفاظ کے سوا قرآن کا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ اس زمانے کے لوگوں کی مسجدیں بظاہر تو آباد نظر آئیں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی۔علماء آسمان کے نیچے بسنے والی مخلوق میں سے بد ترین مخلوق ہوں گے، ان میں سے فتنے اٹھیں گے اور ان میں ہی لوٹ جائیں گے۔
(مشکوٰۃ المصابیح۔ کتاب العلم الفصل الثالث)