حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۰۸ تا ۱۴؍مئی ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۱۱؍مئی بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ خدیجہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی محمد دین صاحب مرحوم (معلم وقف جدید سرگودھا۔حال کلیپہم۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۲؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۵؍مئی ۲۰۲۳ء)
٭…۱۳؍مئی بروز ہفتہ: آج وبائی حالات کے باعث چار سال کے تعطل کے بعد حضورِ انور کی جامعہ یوکے کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں بابرکت تشریف آوری ہوئی اور حضور انور نے بصیرت افروزخطاب فرمایا (تفصیلی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۰؍مئی ۲۰۲۳ء)
٭…۱۴؍مئی بروز اتوار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ بنت مکرم ابراہیم بھامبڑی صاحب (فارنہم۔ یوکے) اور مکرم مبارک احمد صاحب (کوونٹری۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… آج دوپہر میں لجنہ اماء اللہ اٹلی کي حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئي۔
٭…آج اسلام آباد میں موجود ’ایم ٹی اے سٹوڈیوز ‘ میں تصنیف کمیٹی کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انور آج پونے پانچ بجے کے قریب اپنے دفتر سے باہر تشریف لائے جہاں پر انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کو حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹو کھچوانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر وہاں موجود خوش قسمت بچوں کو بھی حضور انور نے گروپ فوٹو کا شرف عطا فرمایا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا