حضرت مصلح موعود ؓ
ایک نئے اخبار کی چند ضروریات
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’چھٹی ضرورت یہ ہے کہ احمدی جماعت اب ہندوستان کے ہر گوشہ میں پھیل گئی ہے لیکن آپس میں ایک دوسرے سے واقفیت پیدا کرنا اور میل ملاپ کو ترقی دینا بہت ضروری ہے اور اس کے علاوہ یہ کوشش بھی ضروری ہے کہ وہ آپس کے جھگڑے آپس میں ہی فیصلہ کیا کریں۔ ساتویں ضرورت احمدی جماعت کو دنیا کی ترقی سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے محروم نہ رہیں اور دین دنیا میں ترقی حاصل کریں۔ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تجارت، حرفت و صنعت اور ایجادات جدیدہ سے انہیں آگاہ کرنے کا کوئی ذریعہ نکالا جائے۔ آٹھویں ضرورت تبلیغ کے لئے کوشش کرنا اور جن ممالک میں تبلیغ نہیں ہوئی ان کی طرف توجہ دینا اور دشمنان اسلام کی تبلیغی کوششوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا ہے۔‘‘
(اخبار فضل کا پراسپکٹس، انوار العلوم جلد اول صفحہ۴۳۹)