اطلاعات و اعلانات
درخواستِ دعا
ذیشان محمود صاحب مربی سلسلہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم بشارت احمد صاحب آف کراچی کا گذشتہ ہفتے کے روز غدودِ مثانہ کا آپریشن ہوا ہے۔ گو آپریشن کامیاب رہا تاہم آپریشن کے بعد شدید بخار سمیت مختلف تکلیف دہ علامات کا سامنا ہے۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحم سے شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔آمین
تقریبِ نکاح
مشتاق احمد چٹھہ صاحب فرینکفرٹ جرمنی سے تحریر کرتے ہیںکہ خاکسار کی بیٹی نوشین احمد صاحبہ کے نکاح کا اعلان عزیزم فراز احمد صاحب ولدمکرم امتیاز احمد صاحب Radevormwaldeآف جرمنی کے ساتھ مورخہ۲۹؍اپریل ۲۰۲۳ء کو بعد ازنماز عصر نور مسجد فرینکفرٹ میں مکرم امتیاز شاہین صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے مبلغ دس ہزار یورو حق مہر پر کیا۔ عزیزہ نوشین احمد صاحبہ مکرم بشیر احمد چٹھہ صاحب مرحوم آف بہاولنگر کی پوتی اور مکرم ملک محمد رفیق صاحب مرحوم آف ربوہ کی نواسی ہیں۔ دلہا مکرم عبدالرزاق صاحب مرحوم آف شیخوپورہ کا پوتا اور مکرم محمد لطیف صاحب مرحوم آف کوئٹہ کا نواسہ ہے۔
احباب سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ جانبین کے لیے باعث مسرت وبابرکت بنائے۔ اس جوڑے کو دین کو دنیا پر مقدم کرنے والا اور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔آمین
اعلانِ ولادت
حافظ عطاءالکافی صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے خاکسار کو پہلے بیٹے علی اکبر بعمر سوا سال کے بعد ۲۴؍اگست ۲۰۲۲ء کو دوسرے بیٹے زوہان ضوریز کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود الحمدللہ نائب امیر صاحب اور صدر حلقہ امیر پارک گوجرانوالہ مکرم رشید احمد صاحب کا پوتا اور حضرت قاضی محمد اکبر صاحب رضی اللہ تعالیٰ آف راجوری چارکوٹ کشمیر صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سے ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود اور اس کے بڑے بھائی دونوں کو نیک صالح، صحت مند اور لمبی عمر والا بنائے۔ جماعت کا نام روشن کرنے والے اور خلیفۂ وقت کا دست و بازو اور سلطان نصیر بنائے۔آمین