ہیومینٹی فرسٹ کینیا کا فوڈ ریلیف پروگرام
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا ملک کے اندر خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں Disaster Relief program کے مطابق اشیائے خورونوش کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے اور اس طرح مخلوق خدا کی خدمت بجا لا کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے۔ الحمدللہ
کٹوئی کینیا کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ملک کے باقی علاقوں کی نسبت کم بارش ہوتی ہے اور گذشتہ چند ماہ میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے یہاں قحط سالی کا دوردورہ ہے اور اس کاؤنٹی کے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔اندریں حالات ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے ۲۵؍مئی ۲۰۲۳ء کو اس کاؤنٹی میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ایک فوڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ۳۵۰؍ خاندانوں کو اشیائے خورونوش پر مشتمل بیگزدیے گئے۔جس پر اہالیان علاقہ اور کاؤنٹی انتظامیہ نے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی اس خدمت کو سراہا۔اس کار خیر میں ہیومینٹی فرسٹ کینیا کے سات رضاکاروں کے علاوہ کاؤنٹی کے سات آفیشلز نے بھی حصہ لیا۔اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)