اطلاعات و اعلانات
درخواستِ دعا
٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن یوکےتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں ملک حبیب احمد صاحب آف ٹورنٹو جو کہ ملک منور احمد جاوید سابق نائب ناظر ضیافت کے چھوٹے بھائی ہیں بعارضہ قلب بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں ۔
احباب جماعت سے ان کی کامل شفایابی کے لیے خصوصی درخواستِ دعا ہے۔
٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم آسٹریلیا تحریر کرتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب طاہرہ اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر (کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی )گذشتہ کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ کیموتھیراپی سے کینسر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ ناکام رہی ہے۔ اب اس کے پیٹ میں پانی پڑ گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے اسے غنودگی میں رکھا جا رہا ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔
احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خدا محض اپنے فضل سےمعجزانہ طور پر عزیزہ کو صحت و تندرستی سے نوازتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمادے ۔آمین
٭…ماریہ مظفر صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ میری شادی کو دس سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہمیں صالح اولاد عطافرمادے جو خادم دین ہو۔ آمین
شکریہ احباب
مبشر مجيد باجوہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے کولہے کا آپریشن مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز جمعرات ہو گیا تھا ، خون بہنے کی وجہ سے کسی قدر پیچیدگی کے پریشانی پیدا ہوئی تھی مگر خداتعالیٰ کے بے انتہا فضل اور سیدنا حضرت امیرالمومنین اور احباب جماعت کی دعاؤں کے طفیل خاکسار اب روبصحت ہے اور آپریشن بھی بہت کامیاب رہا ہے اور اب خاکسار چھڑی کے ساتھ چلنے پھرنے لگا ہے ، یہ بھی ان شاء اللہ چند روز میں چھوٹ جائے گی۔ خاکسار تمام احباب جماعت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے دعاؤں سے مدد کی فجزاهم الله احسن الجزاء في الدنيا والآخرة