متفرق
ربوہ کا موسم۲ – ۸؍ جون ۲۰۲۳ء
۲؍ جون جمعۃ المبارک کو مطلع صاف تھا، ہلکی ہوا چلتی رہی جس سے موسم معتدل ہوگیا۔ ہفتہ سے گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ۔ آنے والے دن گرم تھے۔ ۶؍ جون منگل کو عصر کے وقت کچھ دیر کے لیے گھنے بادل آگئے اور موسم اچھا ہوگیا۔رات بھر ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے موسم بہترین بنا دیا۔ بدھ کو گرمی تھی تاہم ہلکی ہوا چلتی رہی ۔جمعرات ۸؍جون اس ہفتہ کا گرم ترین دن تھا۔ ہفتہ بھر کا اوسط درجہ حرارت کم سے کم ۲۲؍اورزیادہ سے زیادہ ۳۸؍درجہ سنٹی گریڈ تھا۔
(ابو سدید)