اطلاعات و اعلانات
اعلانِ ولادت
ناصر احمد صاحب حلقہ بیت الاحسان برطانیہ تحریر کرتےہیں کہ خداتعالیٰ نےاپنے فضل سے ہمارے پیارے بیٹے عزیزم نبیل احمد ناصراوربہو عزیزہ حافظہ گیتی آرا کو مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۳ء کوپہلےبیٹےسےنوازاہے۔ الحمدللہ
پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےاز رہ شفقت بچے کا نام ’سجیل احمد ‘تجویز فرمایا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم بچہ کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔نیک،خادم دین،والدین کے لیے قرۃ العین اور خلافت کا سچا وفادار بنائے۔ آمین
سانحہ ارتحال
٭…ڈاکٹرطارق احمدمرزاصاحب آسٹریلیا سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں اور سسر پروفیسر مرزابشیر احمد صاحب (ایم اے، ایل ایل بی ) آف نوشہرہ کینٹ خیبر پختونخوا، جمعۃالمبارک ۵؍مئی ۲۰۲۳ء کو فیئر فیکس ورجینیا (امریکہ) میں وفات پاگئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون
آپ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت و مغفرت کا سلوک فرمائے اور جملہ سوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے نیز ہم سب کو ان کے اوصاف حمیدہ کو اپنانے اور ان کی نیکیوں کو اپنی زندگیوں میں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
٭…بشارت احمد مغل ابن ٹھیکیدار عبدالواحد صاحب ربوہ تحریر کرتے ہیں کہ ان کے سسر محمد یوسف صاحب ولد عبدالغنی صاحب ساکن قواری روڈ کوئٹہ مورخہ ۲۸؍مئی ۲۰۲۳ء کو بعمر ۸۰؍سال وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک ،مہمان نواز، دوسروں کے کام آنے والے ،چندوں میں باقاعدہ ، خلافت احمدیہ کے عاشق، انسان دوست اور ہمدرد انسان تھے۔آپ اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ آپ تقریباً تین سال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں کوئٹہ سے آکر علاج کرواتے رہے ۔ آپ کے لواحقین میں چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں ۔ ایک بیٹا اور بیٹی غیرشادی شدہ ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ ۲۹؍مئی کو ادا کی گئی اور قبرستان عام ربوہ میں تدفین ہوئی ۔ مکرم مربی صاحب حلقہ نے دعا کروائی۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت و مغفرت کا سلوک فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین