اچینا Achina، وابیاجا سرکٹ،ضلع کماسی اشانٹی ریجن گھانا میں مسجد کا افتتاح
مورخہ ۱۲؍فروری۲۰۲۳ء کو گھانا کے اشانٹی ریجن کے اچینا وابیاجا سرکٹ کی ایک جماعت اچینا Achina میں ایک نئی مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ مولانا محمد بن صالح صاحب امیر و مشنری انچارج گھانا کی زیر صدارت افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع انگریزی و چوئی(Twi) ترجمہ سے ہوا۔ پھر عربی قصیدہ اور مقامی نغمات احمدیت اور درود شریف کے بعدمقامی سرکٹ کےصدر جماعت نے استقبالیہ ایڈریس پیش کیا۔
اس تقریب میں احمدیوں کےعلاوہ مقامی غیر احمدی ائمہ و سرکردہ افراد، مقامی پادری صاحبان مقامی چیف و نانانوم اور ان کے وفود، سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات بھی شامل ہوئیں اور دوران تقریب بھی اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران معلم عبد الواحد سرکٹ پریذیڈنٹ جماعت Nwabiagyaنےاچینا جماعت کی مختصر تاریخ بیان کی۔بعدہ امیر صاحب جماعت گھانا نے اپنی افتتاحی تقریر میں مساجد کی اہمیت کے بارہ میں بتایااور احباب جماعت اور جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پھر اجتماعی دعا کروائی۔
دعا کے ساتھ مکرم امیر صاحب نےپونے تین بجے نئی تعمیر شدہ مسجد کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا جس کے بعد نماز ظہر و عصر جمع کرکے ادا کی گئیں۔ اس مسجد میں دو صد کے قریب نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔
اس تقریب میں چالیس سے زائد غیر ازجماعت احباب کو پیغام احمدیت پہنچایا گیا۔ مجموعی طور پراس پروگرام میں ۳۲۰؍ سے زائد افراد شامل ہوئے جس میں چالیس اطفال، ساٹھ خدام، سو سے زائد لجنہ ممبرات و ناصرات اور قریباً چالیس انصار شامل تھے۔ جبکہ دیگر غیراز جماعت افراد ان کے علاوہ تھے۔
(رپورٹ: احمد طاہر مرزا، نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)