ارشادِ نبوی
غلام آزاد کرنے کی فضیلت
حضرت براء بن عازبؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یارسول اللہﷺ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ بس میں اس سے سیدہاجنت میں چلا جاؤں۔ آپﷺ نے فرمایا تم نے لفظ تو مختصر کہے ہیں مگر بات بہت بڑی پوچھی ہے۔ تم ایسا کرو کہ غلام آزاد کرو اور اگر خود اکیلے آزاد نہ کر سکو تو دوسروں کے ساتھ مل کر آزاد کرو۔
(بیہقی شعب الایمان بحوالہ مشکوٰۃ کتاب العتق)