واقفینِ نو کارنر
2 تا 3 سال کی عمر کے لیے
٭… واقفِ نو بچہ اگر کسی کو ملے تو السلام علیکم کہے۔ بڑوں کے ساتھ لڑکا دونوں ہاتھ سے مصافحہ کرے جبکہ بچی صرف پیار لے۔
٭… ان الفاظ کو روزانہ کہنے کی عادت ڈالیں: الْحَمْدُلِلّٰہ، جَزَاکُمُ اللّٰہ، أَسْتَغْفِرُ اللّٰہ۔
٭… والدین بچے کو ذہن نشین کروائیں کہ کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے تسخیر کر دی ہے۔ نیز سکھائیں کہ میں وقفِ نو کا مجاہد ہوں اور نیک اور اچھا بچہ ہوں۔