ارشادِ نبوی
اللہ کو دین میں وہی عمل پسند ہے جس کی پابندی کی جاسکے
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر اتنا ہی عمل واجب ہے جتنے عمل کی تمہارے اندر سکت ہے۔ خدا کی قسم! اللہ نہیں اکتاتا۔ مگر تم اکتا جاوٴگے اور اللہ کو دین وہی زیادہ پسند ہے جس کی ہمیشہ پابندی کی جاسکے۔
(صحیح بخاری کتاب الایمان باب احب الدین الی اللّٰہ عز و جل ادومہ)