امریکہ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ البرٹا ریجن کینیڈا کے زیر اہتمام تین بین المذاہب سمپوزیمز کا انعقاد

البرٹا کینیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ ہے اور اسے دو لجنہ اماء اللہ کے ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیلگری(Calgary) ایک اور باقی علاقےالبرٹا ریجن کہلاتے ہیں۔البرٹا ریجن بہت وسیع علاقہ ہے اور اس کی مجالس شمال (فورٹ میکمری) سے جنوب(ایئرڈری) اور مشرق (لائیڈ منسٹر) سے مغرب (ایڈمنٹن) تک بکھری ہوی ہیں۔ اس لیے ان تمام شہروں کے معززین اور ایم ایل اے (MLAs) کا ایک جگہ پر جمع ہونا ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے اور حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے البرٹا ریجن نے تین مقامات پر کامیابی سے بین المذاہب سمپوزیمز کا انعقاد کیا۔ یہ سمپوزیمز ۲۶ تا ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء تک ایڈمنٹن، ایرڈری اور لائیڈ منسٹر میں منعقد ہوئے۔ سمپوزیم کا موضوع ’’خواتین کو مضبوط اور پر اعتماد بنانے میں مذہب کا کردار‘‘(Empowerment of Women through their Faith) تھا۔

اس سال کی تقریبات بہت اہم تھیں کیونکہ ۲۰۲۳ء لجنہ اماءاللہ کی صد سالہ جوبلی کا سال ہے اور تقریباً تین سال کی کووڈ کی پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ ان پرسن سمپوزیم منعقد کیے جا رہے تھے۔

پہلا سمپوزیم۔ ایڈمنٹن

۲۶؍اپریل ۲۰۲۳ء کو لجنہ اماء اللہ ایڈمنٹن ایسٹ اور ایڈمنٹن ویسٹ نےشام ساڑھے چھ بجے بیت الہدیٰ مسجد سے متصل جمنازیم ہال میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد لجنہ اماءاللہ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ بعدازاں متعلقہ موضوع پر مختلف مذاہب کی نمائندہ خواتین نےتقاریر اور مقامی معزز مہمانوں نے اظہار خیال کیا۔

ریورنڈ کیرن برجزصاحبہ نے خواتین کو مضبوط اور پر اعتماد بنانے میں مذہب کے کردار کے بارے میں مسیحی نقطہ نظرپیش کیا۔

Rev. Karen Bridges رابرٹسن ویزلی جو یونائیٹڈ چرچ میں جماعت اور کمیونٹی کی ترقی کی سیکرٹری ہیں، نے کہا کہ بہت سے مختلف فرقے ہیں جو خواتین کو غیر مساوی سمجھتے ہیں۔ یسوع مسیح نے بھی عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ رکھا۔

پھر محترمہ نیتا فلیٹ نے موضوع پر یہودی نقطہ نظر پیش کیا۔ پھر محترمہ سویتا پٹیل صاحبہ نے بتایا کہ ہندو مذہب کس طرح خواتین میں خوداعتمادی پیدا کرتا ہے۔ آخر پر خاکسار (ریجنل صدر لجنہ اماءاللہ البرٹا) نے بتایا کہ کس طرح قرآنی تعلیمات نے خواتین کو ایک بیٹی، بیوی اور ماں کی حیثیت سےاعلیٰ مقام دیا اور خواتین کو وہ تمام حقوق دیے جو دوسرے مذاہب اور اقوام کی خواتین کو ۲۰ویں صدی میں بڑی جدوجہد،تحریکوں اور مہمات کے بعد ملے۔

مقررین سمیت کئی معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں ریجنل صدر ڈاکٹر فوزیہ زکریا صاحبہ نے معزز مہمانوں، مقررین اور حاضرین کاشکریہ ادا کیا اورتمام رضاکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ مہمانوں کو مختلف اسٹالز اور لجنہ صد سالہ جوبلی کی نمائش کا معائنہ کرنے کے لیے لے جایا گیا۔ انہوں نے اس موقع کی مناسبت سے بہت مثبت تبصرے لکھے۔

دوسرا سمپوزیم : ایرڈری

دوسرا سمپوزیم ۲۹؍اپریل ۲۰۲۳ء کو Airdrie, AB میں منعقد ہوا۔ Airdrie, Edmonton کے جنوب میں تقریباً ۳۶۰ کلومیٹر کے فاصلے پر اور کیلگری، Calgary کے قریب آبادی کے لحاظ سے ایک پھیلتا ہوا شہر ہے۔ لجنہ اماءاللہ ایرڈری نے اس یادگاری تقریب کا اہتمام جنیسس سنٹر ایرڈری (Genesis Centre)، میں دوپہر دو بجے کیا۔ تلاوت قرآن پاک مع ترجمہ کے بعد دستاویزی فلم ’’لجنہ اماءاللہ کا تعارف اور تاریخ‘‘ دکھائی گئی۔ اس کے بعد مقررین نے بنیادی موضوع پراپنےمذہبی نقطہ نظر پیش کیے۔

محترمہ جولن ملر چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سے تعلق رکھتی ہیں۔ محترمہ ملر صاحبہ نے کہا کہ ایمان اور خدا کی طرف رجوع ہی آزمائشوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنے والی خواتین کےلیےسکون، خوشی اور اطمینان کا حتمی ذریعہ ہے۔ڈاکٹر ہرجوت کور سنگھ صاحبہ نے سکھ نقطہ نظر سے بات کی۔

Metis میٹیس کلچر کی پامیلا لشمور صاحبہ نے ایبوریجنل اور میٹیس عقیدے کے مطابق خواتین کو مضبوط اور پر اعتماد بنانے میں مذہب کے کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر پر خاکسار نےخواتین کو مضبوط اور پر اعتماد بنانے میں مذہب کے کردار کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کی ۔

تقریب میں کئی معززین نے شرکت کی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں ریجنل صدر ڈاکٹر فوزیہ زکریا صاحبہ نے معزز مہمانوں، مقررین اور حاضرین کاشکریہ اداکیا اور تمام رضاکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ مہمانوں کو مختلف اسٹالزاور لجنہ صد سالہ جوبلی کی نمائش کا معائنہ کرنے کے لیے لے جایا گیا۔ انہوں نے بہت مثبت تبصرے لکھے۔

لائیڈ منسٹر سمپوزیم

تیسرا سمپوزیم Lloydminster, AB میں ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو منعقد ہوا۔

Lloydminster Saskatchewan اورAlberta کے صوبوں کے سنگم پر ایڈمونٹن سے تقریباً ۳۰۰کلومیٹرمشرق میں واقع ہے۔ Lloydminster تیل کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ لجنہ اماءاللہ لائیڈ منسٹر نے اس یادگاری تقریب کا اہتمام لیک لینڈ کالج(Lake Land College) کے آڈیٹوریم میں کیا۔ تلاوت کلام پاک مع انگلش ترجمہ کے بعد دستاویزی فلم’’لجنہ اماءاللہ کا تعارف اور تاریخ‘‘ پیش کی گئی۔

٭…ایم ایل اے کولین ینگ صاحبہ نے سامعین سےخطاب کیا۔

٭…مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والی مسزشانون روکوچی صاحبہ نے کرسچین مذہب سے تعلق رکھنے والی جن مضبوط اور پر اعتماد عورتوں کا تذکرہ کیا ان میں مریم میگدالین اور مدر ٹریسا شامل ہیں۔

٭…چاہت سویرہ صاحبہ نے خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے سکھ تعلیمات میں بتدریج ترمیم اور اپ گریڈنگ کا ذکر کیا۔

٭…میکسین ڈیسجرلیس صاحبہ نے ابوریجنل عقیدے کی نمائندگی کی۔

پروگرام کے آخر پر خاکسار نےخواتین کو مضبوط اور پراعتماد بنانے میں مذہب کے کردار کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کی ۔

پروگرام کے آخر میں ریجنل صدر ڈاکٹر فوزیہ زکریا صاحبہ نے معزز مہمانوں، مقررین اور حاضرین کا شکریہ اداکیا اور تقریب کے انعقاد کے لیے تمام رضاکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔مہمانوں کو مختلف اسٹالز اور لجنہ صد سالہ جوبلی کی نمائش کا معائنہ کرنے کے لیے لے جایا گیا۔ انہوں نے بہت مثبت تبصرے لکھے۔

حاضری

ان تین سمپوزیمز میں مجموعی طور پر ۱۲۷ غیر احمدی مہمان، پانچ ایم ایل اے، پانچ کونسلر، پانچ ممبران بورڈ آفٹرسٹیز،ڈاکٹرز اور انجینئرز اور ۱۳۶ لجنہ ممبران نے شرکت کی۔

لٹریچر کی تقسیم اور ڈسپلے

تینوں سمپوزیمز میں دو درجن سے زیادہ منفرد ڈسپلے تھے جن میں لجنہ اماءاللہ کی تاریخ، کامیابیوں اورپیشرفت کی عکاسی کی گئی تھی، خاص طور پر صوبہ البرٹا میں۔ تمام مقررین اور معززین کو کتابوں کے پیکجکےساتھ گفٹ بیگ اور لجنہ صد سالہ جوبلی مگ دیے گئے۔ تینوں مقامات پر کھانا اور مشروبات پیش کیے گئے۔تبلیغی کاوشوں میں ۱۱۳ کتابیں ۲۳۷ پمفلٹ اور سوشل میڈیا اور پریس ریلیز وغیرہ کے ذریعے تقریباً دو درجن شائع شدہ رپورٹس نیز ۲۵ ڈسپلے اور نمائشیں شامل ہیں۔

(رپورٹ ڈاکٹر امۃ القدوس فرحت، ریجنل نائب صدر البرٹا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button