ارشادِ نبوی
حصول محبت الٰہی کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاٴَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِیْ وَاَھْلِیْ وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ۔
(جامع ترمذی کتاب الدعوات باب فی عقدالتسبیح باِلیَد)
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس کی محبت بھی جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔ اور ایسے عمل کی (محبت بھی مانگتاہوں ) جو مجھے تیری محبت تک پہنچادے۔ اے اللہ! تو اپنی محبت کو میرے نزدیک میری جان میرے اہل وعیال اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنا دے۔