متفرق شعراء
ساس مرحومہ ’’روبینہ کوثر صاحبہ‘‘ کی یاد میں
درد سہہ جانے کا اپنے پاس رکھتی تھیں کمال
ماں میری اپنے علاوہ سب کا رکھتی تھیں خیال
اُن کے ہونٹوں پر کبھی حرفِ شکایت ہی نہ تھا
ان میں ہمت تھی بہت اور حوصلہ تھا بے مثال
سادگی تھی انکساری تھی طبیعت میں بہت
ان میں اعلیٰ خوبیاں تھیں اور اعلیٰ تھا کمال
عابدہ و زاہدہ تھیں، تھا عبادت کا شغف
شفقت و مہمان نوازی میں تھیں وہ اپنی مثال
کھیلتی رہتی تھی چہرے پر تبسم کی ضیا
غمزدہ ماحول میں رکھتی تھیں ضبط لازوال
مجھ کو ممتا کی محبت سب سے زیادہ ہی ملی
میری امی کی دعاؤں میں بھی ہوتا تھا جمال
رحم کرنا میری ماں کی مغفرت کرنا اے خدا
تیری خاطر سارے لوگوں کا وہ رکھتی تھیں خیال
(فریدہ مشہود)