افریقہ (رپورٹس)
جلسہ ہائے یوم مصلح موعود ریجن واگا ڈوگو برکینا فاسو
واگا ڈوگو کے ریجنل مشنری ناصر اقبال صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے چھ جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
تلاوت اور نظم کے بعد پیشگوئی مصلح موعودؓ کے الفاظ پڑھے گئے اور اس پیشگوئی کا پس منظر اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔اس کے علاوہ حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم الشان کارناموں اور اسلام سے محبت پر تقریریں کی گئیں۔
جماعتوں میں حاضری درج ذیل رہی: (ا)سومگاندے :۱۰۸ (۲) بستان مہدی:۸۵ (۳) پیسی:۴۰ (۴) کوارا ٹنگا:۵۴ (۵)تاہوئی:۶۲ (۶)بولبی:۳۳
(رپورٹ: مبارک احمد منیر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)