ارشادِ نبوی
دل کے وسوسوں پر مواخذہ نہیں ہو گا
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ
اللہ نے میرے لیے اور میری امّت کے ان وسوسوں کو جو ان کے سینے میں پیدا ہوں نظرانداز کردیا ہے، جب تک کہ کوئی ان پر عمل یا ان کا اظہار نہ کرے۔ (بخاری کتاب العتق بَابُ الْخَطَإِ وَالنِّسْيَانِ فِي الْعَتَاقَةِ وَالطَّلَاقِ وَنَحْوِهِ، وَلَا عَتَاقَةَ إِلَّا لِوَجْهِ اللّٰهِ)