یورپ (رپورٹس)
سائیکل ٹور مجلس انصاراللہ وٹلش (Wittlich) جرمنی
مجلس انصار اللہ وٹلش جرمنی کے زعیم ڈاکٹر عاصم محمد طارق صاحب نے مجلس عاملہ کے ممبران کے ساتھ مل کر مورخہ ۸؍ جون ۲۰۲۳ء کو سائیکل ٹورکا پروگرام بنایا۔ صبح دس بجے دعا کے ساتھ مسجد حمد سے سائیکل ٹور کا آغاز ہوا۔ شہر کے ایک پارک تک کے اس سفر کے گائیڈ زعیم صاحب انصار اللہ تھے۔ پارک پہنچ کر انصار نے پیدل چلنے کے ساتھ ساتھ پارک میں موجود ورزشی آلات، بیڈمنٹن اور کلائی پکڑنے کے ذریعہ ورزش کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد سائیکلوں پر ہی انصار واپس مسجد پہنچے۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ Wittlich جرمنی)