جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مورخہ ۶؍ جون ۲۰۲۳ء بروز منگل جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ جامعہ کے احاطہ میں مقیم خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ امسال ٹرم اول کے امتحانات کے بعد طلبہ کے تعطیلات پر جانے سے قبل یہ جامعہ کا آخری اجتماعی پروگرام تھا۔
اس جلسہ کی صدارت مکرم عابد محمود بھٹی صاحب (نائب امیر و پرنسپل جامعہ) نے کی۔ دس بجے جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔
عزیزم نعیم Andale(درجہ ثالثہ ) نے ’’آنحضورؐ کا ذوقِ عبادت‘‘، شمعون جمعہ صاحب (استاد جامعہ) نے ’’صحابہ کرامؓ کی آنحضورؐسے محبت‘‘ اور خاکسار (استاد جامعہ) نے ’’آنحضورؐ کا دشمنوں اور غیر مذاہب کے ماننے والوں سے حسنِ سلوک‘‘ اور قصیدہ کے بعدکریم الدین شمس صاحب ریجنل مشنری موروگورو نے ’’آنحضور ﷺکا شوقِ تبلیغ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔
آخر میں پرنسپل صاحب نے اپنی تقریر میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے توجہ دلائی کہ بلاشبہ آنحضور ﷺ کے اعلیٰ اخلاق ہمارے لیے نمونہ ہیں۔
اجتماعی دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: شہاب احمد۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)