مجلس انصار اللہ سویڈن کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۳ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ سویڈن کا سالانہ اجتماع مورخہ ۶-۷؍ مئی ۲۰۲۳ءمسجد ناصر گاتھن برگ میں منعقد ہوا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے ساتھ اجتماع کا آغاز ہوا۔ ناظم اعلیٰ صاحب نے اجتماع کے پروگرام کے بارے میں افتتاحی کلمات کے ساتھ ساتھ چند ہدایات دیں۔صدر مجلس نے افتتاحی تقریر میں حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔
بعد ازاں دوپہر کے کھانے کے بعد پروگرام کے مطابق علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔
ایک وقفہ کے بعد تمام انصار اجتماعی واک کے لیےروانہ ہوئے جس کا مقصد باہمی میل جول اور تعارف تھا۔
نماز مغرب و عشاء کے بعد واپس آکر چند تفریحی مقابلہ جات کروائے گئے۔ شام کے کھانے اور نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی سے اجتماع کے پہلے روز کا اختتام ہوا۔
اگلے روز کھیلوں کے لیے ایک ہال بک کروایا گیا تھا۔ ناشتہ کے بعد انصار سپورٹس ہال پہنچے جہاں بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ ٹیبل ٹینس کا مقابلہ مسجد میں کروایا گیا۔
دو پہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد اختتامی تقریب مہمان خصوصی مکرم وسیم ظفر صاحب امیر جماعت احمدیہ سویڈن کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد ناظم اعلیٰ صاحب نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد صدر مجلس انصار اللہ نے ایک تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب سویڈن نے انعامات تقسیم کیے اور اپنی تقریر میں انصار کو حضور انور ایدہ اللہ کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ ملاقات کرنے کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ یہ اجتماع بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں ۵۶؍ انصار شامل ہوئے۔
(رپورٹ: چودھری عطاءالرحمان محمود۔ قائد عمومی )