عربی منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام
إِنِّیْ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْأَکْبَرِ
حَقٌّ فَہَلْ مِنْ خَائِفٍ مُّتَدَبِّرِ
میں اس خدا کی طرف سے ہوں جو بزرگ اور عزت والا ہے
یہی بات سچ ہے پس کوئی ہے! جو ڈرے اور سوچے
جَاءَتْ مَرَابِیْعُ الْہُدٰی وَ رِہَامُہَا
نِزَلَتْ وَجَوْدٌ بَعْدَہَا کَالْعَسْکَرِ
ہدایت کے بہاری مینہ آ گئے اور ہلکے ہلکے مینہ تو اتر آئے
اور بڑا مینہ اس کے بعد ایک لشکر کی طرح آنے والا ہے
جُعِلَتْ دِیَارُ الْہِنْدِ أَرْضَ نُزُوْلِہَا
نَصْرًا بِمَا صَارَتْ مَحَلَّ تَنَصُّرِ
ان مہینوں کے اترنے کی جگہ ہند کی زمین قرار دی گئی
مدد کے طور پر کیونکہ عیسائی دین مسلمانوں میں پھیلنے کی یہی جگہ ہے
فِیْہَا جُمُوْعٌ یَّشْتَمُوْنَ نَبِیَّنَا
فِیْہَا زُرُوْعٌ مِّنْ ضَلَالٍ مُّؤْثَرِ
اس ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ہمارے نبی ﷺ کو گالیاں دیتے ہیں
اس ملک میں گمراہی کی کھیتیاں ہیں جو پسند کی گئی ہیں
قَوْمٌ یُّعَادُوْنَ التُّقٰی مِنْ خُبْثِہِمْ
وَیُؤَیِّدُوْنَ أُمُوْرَ ضِدَّ تَطَہُّرِ
وہ ایک قوم ہے جو بوجہ اپنے خبث کے پرہیز گاروں سے دشمنی رکھتی ہے
اور ناپاکی کی باتوں کو شائع کر رہے ہیں
وَتَکَنَّسَتْ ذَاتَ المِرَارِ ظَبِیُّہُمْ
إِذْ صُلْتُ عِنْدَ تَنَاضُلٍ کَغَضَنْفَرِ
اور کئی مرتبہ ان کے ہرن مجھ سے چھپ گئے
جب کہ میں نے لڑائی کے وقت شیر کی طرح حملہ کیا
(نور الحق حصہ اول ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحہ ۱۱۹۔القصائد الاحمدیہ صفحہ ۱۲۹)