ارشادِ نبوی
خلافت علیٰ منہاج النبوة کی بشارت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تك اللہ چاہے گا كہ تم میں نبوت رہے تو نبوت رہے گی، پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اٹھانا چاہے گا اٹھالے گا۔ پھر نبوت كے طریقے پر خلافت ہوگی، جب تك اللہ چاہے گا خلافت رہے گی، پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اٹھانا چاہے گا اٹھالے گا۔ پھرظلم والی بادشاہت آجائے گی جب تك اللہ چاہے گا یہ بادشاہت رہے گی، جب اللہ تعالیٰ اسے اٹھانا چاہے گا اٹھالے گا، پھرسرکشی والی بادشاہت ہوگی جب تك اللہ چاہے گا یہ رہے گی، پھر جب اسے اٹھانا چاہے گا اٹھا لے گا، پھر خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم ہوگی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔
(مشکوٰة المصابیح کتاب الرقاق باب الانذار و التحذیرروایت نمبر۵۳۷۸)