نائیجیریا میں دوسرے سالانہ نیشنل واقفین نو اجتماع کا انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نائیجیریا کا دوسرا سالانہ نیشنل واقفین نو اجتماع مورخہ ۲۸ تا ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۳ء احمدیہ سائنس کالج الارو، اوگن اسٹیٹ نائیجیریا میں منعقد ہوا۔
سات سال اور اس سے اوپر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے اس اجتماع میں ملک بھر سے ۲۱۰؍ واقفین نو نے شرکت کی۔ اس اجتماع کا مرکزی موضوع ‘وقف۔میری زندگی کی پکار’ تھا۔
اجتماع میں کئی علمی اور کھیل کی سرگرمیاں ہوئیں۔ علمی پروگرامز میں مقابلہ تلاوت قرآن، تقریری مقابلہ، کیریئر talk اور دیگر مقابلہ جات شامل تھے۔ ورزشی مقابلہ جات میں ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس اور کئی دوسرے مقابلے شامل تھے۔
اس اجتماع کا مرکزی پروگرام ہفتہ کو منعقد ہونے والا سمپوزیم تھا اور اس میں مکرم الحاج عبدالعزیز صاحب امیر جماعت نائیجیریا اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر نورالدین Okubana صاحب نے اجتماع کے مرکزی عنوان پر تقریر کی۔
واقفینِ نو اجتماع برطانیہ کی تواریخ سے توارد کی بدولت نائیجیریا کے شرکاء کو MTA کے ذریعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا واقفین نو برطانیہ سے لائیو خطاب سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔
دعا سے قبل انعامات تقسیم کیے گئے۔