ادب آداب
کر نہ کر
٭… تو ہمسایہ کو ادنیٰ خیر سے محروم نہ رکھ
٭… تو عموماً سب سے اور خصوصاً غریبوں سے حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آ
٭… تو اپنے آپ کو لوگوں کا مخدوم نہ سمجھ بلکہ ان کا خادم جان
٭… تو فقیر او رسوالی کو نہ جھڑک
٭… تو غریبوں اور کمزوروں کی مدد کر
٭… تو یتیم پر سختی نہ کر
٭… تو اسراف اور فضول خرچی نہ کر
٭… تو کنجوسی نہ کر
(مشکل الفاظ کے معنی: مخدوم: جس کی خدمت کی جائے، آقا، مالک۔ خادم:خدمت کرنےوالا، نوکر۔ جھڑکنا: ڈانٹنا)