ارشادِ نبوی
آنحضورؐ کی ایک جامع دعا
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے میرے رب! میری خطا اور نادانی اور میرے تمام معاملات میں میری زیادتیاں اور وہ تمام معاملات جو مجھ سے زیادہ تیرے علم میں ہیں وہ سب مجھے معاف کر دے۔ اے اللہ! میرے گناہ، میری دانستہ خطائیں اور غیر سنجیدہ مذاق یہ سب میری کوتاہیاں معاف کردے۔ اے اللہ! میرے پہلے اور پچھلے اور میرے مخفی و ظاہری گناہ سب بخش دے۔ تُو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔
(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب قول النبیؐ اللّٰھم اغفرلی)