ربوہ کا موسم (۷ تا ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۳ء)
۷؍جولائی جمعۃ المبارک کو جزوی بادلوں اور ہلکی ہوا کی وجہ سے گرمی کم تھی۔ہفتہ کی صبح سات بجے کے قریب کچھ وقت کے لیے بارش ہوئی ، سارا دن بادل چھائے رہے اور ہوا بھی چلتی رہی ،گذشتہ دن کی نسبت چار ڈگری درجہ حرارت کم تھا ، مری جیسا موسم ہوگیا۔ اتوار کا دن گرم تھا تا ہم کہیں کہیں بادلوں اور ہلکی ہوا سے درجہ حرارت معتدل ہوگیا۔ سوموار کو بھی ایسا ہی موسم رہا۔ منگل کو گرمی زیادہ ہوگئی درجہ حرارت چالیس سے اوپر جا پہنچا ۔ بدھ کو گذشتہ دن سے دو ڈگری درجہ حرارت زیادہ تھا۔ سارا دن گرمی اور حبس کی کیفیت رہی ۔ مطلع صاف ہونے کی وجہ سے گرمی کا زور ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رحم فرمایا، مغرب کے بعد ہلکی آندھی آئی اوربارش ہوگئی، ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگواربن گیا۔ جمعرات کو بھی صبح کے وقت کم وقت کے لیے بارش ہوئی لیکن مجموعی لحاظ سے حبس کی وجہ سے گرمی بھی تھی۔کبھی ہوا چلنے سے سکون ملتا رہا۔(ابو سدید)