ارشادِ نبوی
بخشش طلب کرنا
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے اپنے ربّ عزّو جل کے حوالے سے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم! تو مجھ سے دعا نہیں کرتا اور مجھ سے امید بھی وابستہ کرتا ہے۔ میں تیری بدیوں کے باوجود تجھے بخش دوں گا، خواہ تو مجھے ایسے حال میں ملے کہ تیری بدیاں زمین کے برابر بھی ہوں تو میں تجھے اس کے برابر مغفرت کے ساتھ ملوں گا۔ اور اگر تیری خطائیں آسمان کی انتہا تک بھی پہنچ جائیں سوائے اس کے کہ تُو نے میرا کوئی شریک نہ ٹھہرایا ہو۔ پھر اگر تو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں بخش دوں گا اور کچھ بھی پرواہ نہیں کروں گا۔
(مسنداحمد بن حنبل، مسند ابو ذر غفاری جلد ۷صفحہ۲۰۸)
الســـــــــــلام عليـــــــــــكم ورحمة الله وبـــــــــــركاته
ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله
بہت پیاری ترتیب اور اشاعت ھے۔ الله تعالٰی ھمیں اس سے کما حقه مستفيد هونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
کیا اس میں اردو تحریر کیلئے خط نستعلیق استعمال ہو سکتا ھے؟؟
جزاكم الله تعالى أحسن الجزآء