افریقہ (رپورٹس)
برکینا فاسو کے ریجن واگا میں تقریب آمین
برکینا فاسو کے ریجن واگا میں ۲۴؍ جون ۲۰۲۳ء کو تقریب آمین منعقد کرنے کی تو فیق ملی۔ تقریب کا آغاز امیر صاحب برکینا فاسو کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا ۔
اس کے بعد نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی نے خدام اور اطفال سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور لجنہ کی طرف امیر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے لجنہ اور ناصرات سے قرآن سنا اور پھر تمام قرآن ختم کرنے والوں کو اسناد دی گئیں۔تقریب کے آخر پر امیر صاحب نے تمام حاضرین کو قرآن کی تکریم اور اس کی خوبیوں کے بارے میں بتایا اور اس کی تلاوت کی طرف توجہ دلائی اور اس کے بعد تمام حاضرین کی طعام سے ضیافت کی گئی ۔اس تقریب میں شاملین کی تعداد جن کی آمین کی گئی کچھ اس طرح رہی:پینتیس لجنہ ، دو ناصرات ، نو خدام، پانچ اطفال۔تقریب میں کُل شاملین کی تعداد ۱۷۵؍رہی۔
(رپورٹ: ناصر اقبال۔ ریجنل مبلغ واگا ڈوگو)