ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ڈرگ روڈ کراچی کی مسجد پر معاندین احمدیت ملاؤں کانفرت انگیز افسوسناک حملہ

مسجد میں توڑ پھوڑ کرکے مینارے شہید کردیئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

@iamAmirMahmood

بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ انتہاپسند مخالفین و معاندین احمدیت ملاؤں کی طرف سے ایک اور نشانہ بنا کر  نفرت انگیز جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔انچارج مرکزی پریس سیکشن  پاکستان کی ٹویٹ کے مطابق مورخہ ۲۴ جولائی ۲۰۲۳ء کوجماعت احمدیہ  ڈرگ روڈ کراچی  کی مسجد میں توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا اور مینارے شہید کردیے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

یاد رہے کہ یہ سال ۲۰۲۳ء میں احمدیہ مساجد پر شدت پسند ملاؤں کی طرف سے ہونے والے  حملوں میں  گیارہواں  افسوسناک واقعہ ہے۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button