ارشادِ نبوی
قبولیت دعا کی شرط
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب تک آدمی کسی گناہ یا قطع رحمی اور قبولیت میں جلدی نہ کرے اس وقت تک بندہ کی دعا قبول کی جاتی رہتی ہے۔ عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول ؐ!جلدی کیا ہے ؟آپؐ نے فرمایا کہ وہ کہے میں نے دعا مانگی تھی لیکن مجھے معلوم نہیں کہ میری دعا قبول ہوئی ہو پھر وہ اس سے نا امید ہوکر دعا مانگنا چھوڑ دیتا ہے۔
(صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب انہ یستجاب للداعی مالم یعجل )