ربوہ کا موسم(۲۸؍ جولائی تا ۳؍ اگست ۲۰۲۳ء)
۲۸ جولائی جمعۃ المبارک کا دن گرم تھا ، مطلع کسی حد تک ابر آلود تھا۔ ہفتہ کی صبح ۷ بجے پہلے تیز ہوا کے ساتھ آندھی آئی پھر ۸بجے کے قریب بیس منٹ کے لیے بارش ہوئی ۔ تمام دن مطلع ابر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوا چلتی رہی، موسم خوشگوار ہوگیا۔ اتوار کو بادلوں کی وجہ سے ٹمپریچر معتدل رہا۔ سوموار کو گرمی بڑھ گئی اور حبس بھی زیادہ ہوگیا۔ درجہ حرارت۳۷ ہوگیا۔ منگل کو بھی تپش زیادہ تھی، عصر کے وقت کچھ بادل آگئے ہوا چلی اور کہیں کہیں بارش بھی ہوئی کچھ دیر کے لیے موسم اچھا ہوگیالیکن پھر گرمی اور حبس نے ڈیرے ڈال لیے۔ بدھ کو دن کےوقت گرمی کا زور زیادہ تھاتاہم شام کو مشرق کی جانب سے بادل اپنے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی لے کر آئے۔ کچھ دیر میں ہی بادل چھٹ گئے ،ہوا کو چھوڑ گئے۔ کھلے آسمان کے نیچے رات بسر کرنے والوں نے خوب لطف اٹھایا آج جمعرات کو گرمی زیادہ تھی صبح کو رات کی ہوا کا اثر تھا۔ لیکن اس کے بعد گرمی نے زور مارا۔