پرسیکیوشن رپورٹس
سانگھڑ، صوبہ سندھ پاکستان کے علاقہ میں احمدیہ مسجد کی محراب کے ایک حصہ کو شہید کردیا گیا
جماعت احمدیہ کے مخالف شرپسند عناصر نے سانگھڑ، صوبہ سندھ پاکستان کے علاقہ میں احمدیہ مسجد کی محراب کے ایک حصہ کو شہید کردیا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون
آج کل پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مساجد شرپسندوں کے مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ ان نام نہاد ملاں اور نفرت پھیلانے والے معاندین کواب قانون کا کوئی خوف نہیں رہا۔
مورخہ ۵؍اگست ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ، دوپہر کے وقت سانگھڑ صوبہ سندھ کے علاقہ مالی پارا کی احمدیہ مسجد کی محراب کے ایک حصہ کو ہتھوڑوں کے ذریعہ شدت پسندوں نے شہید کردیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یاد رہے کہ اس سال صوبہ سندھ میں شرپسندوں کی طرف سے احمدیہ مساجد پر یہ ساتواں حملہ ہے۔ اورپولیس انتظامیہ کی طرف سے احمدیہ مساجد پر ان تخریبی حملوں کا معاملہ انصاف کے ساتھ حل بھی نہیں کیا گیا۔